مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر دھماکہ ہوا جس میں اب تک 4 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کوبی ایم سی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اسپنی روڈ پہنچ گئی، اور ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، اور دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا۔
آپ کا تبصرہ